QR CodeQR Code

ویلنٹائن ڈے، اسلامی جمعیت طلبہ نے یوم حیا منایا

14 Feb 2014 18:16

اسلام ٹائمز: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا نے حیا ڈے کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا، طلباء و طالبات میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے جب کہ پنجاب یونیورسٹی میں مختلف جگہوں پر ویلنٹائن ڈے کیخلاف اور مغربی تہذیب کی مذمت میں فلیکس لگائے گئےْ


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے کو حیاء ڈے کے طور پر منایا۔ یونیورسٹی میں مختلف طلباء میں شعور بیدار کرنے کیلئے فلیکس لگائے گئے اور طلباء و طالبات میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ یونیورسٹی کے زیرِاہتمام حیاء مارچ کیا گیا۔ حیاء مارچ لاء کالج سے شروع ہوا جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حیاء مارچ ادارہ ماس کمیونیکیشن سے ہوتا ہوا سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ پہنچا۔ حیاء مارچ کی قیادت بہرام سعید گجر ناظم علاقہ وسطی نے کی۔

حیاء مارچ سے بہرام سعید گجر ناظم علاقہ وسطی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے مغربی تہذیب کا بائیکاٹ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ طلباء اسلام سے محبت کرتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مغربی روایات کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ حیاء مارچ سے خطاب میں اْنہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ویلنٹائن ڈے پر پابندی لگائی جائے، یونیورسٹی میں لگائے جانیوالے دستخطی بینرز پر سینکڑوں طلباء نے دستخط کر کے ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کیا۔


خبر کا کوڈ: 351617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351617/ویلنٹائن-ڈے-اسلامی-جمعیت-طلبہ-نے-یوم-حیا-منایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org