QR CodeQR Code

طالبان کی اتحادی احرار الہند نے کارروائیاں تیز کرنے کی دھمکی دیدی

15 Feb 2014 15:24

اسلام ٹائمز: اس ساری صورتحال کے پیش نظر عوام کی اکثریت کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، قاتلوں سے مذکرات کے بجائے ان سے شہداء کے خون کا قصاص لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہی تحریک طالبان پاکستان کی اتحادی جماعت احرارالہند نے راستے تو جدا کرلئے لیکن اب اس نے ملک بھر میں کارروائیاں تیز کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ تنظیم کے ترجمان اسد منصور نے میڈیا کو بھیجی گئی ای میل میں واضح کیا کہ ملک بھر میں شرعی نظام کے نفاذ تک جہاد جاری رکھا جائےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری اس ہی تنظیم نے قبول کی تھی۔ اس ساری صورتحال کے پیش نظر عوام کی اکثریت کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، قاتلوں سے مذکرات کے بجائے ان سے شہداء کے خون کا قصاص لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 351917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351917/طالبان-کی-اتحادی-احرار-الہند-نے-کارروائیاں-تیز-کرنے-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org