QR CodeQR Code

سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

15 Feb 2014 21:20

اسلام ٹائمز: معزز مہمان کو انیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ سعودی وفد پاکستان میں انتہائی مصروف وقت گزارے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، پاکستان کے اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز، وزراء اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ چکلالہ ایئر پورٹ پہنچے، جہاں وزیراعظم نواز شریف، کابینہ کے ارکان اور مسلح افواج کے سربراہوں نے ان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو انیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ سعودی وفد پاکستان میں انتہائی مصروف وقت گزارے گا۔ سعودی وفد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، مشیر خارجہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کو مزید بلندیوں کی جانب لے جائے گا۔ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد بننے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 352057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352057/سعودی-ولی-عہد-سلمان-بن-عبدالعزیز-3-روزہ-دورے-پر-اسلام-آباد-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org