QR CodeQR Code

طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ، دونوں کمیٹیوں کے ارکان میران شاہ جائینگے

15 Feb 2014 22:28

اسلام ٹائمز: حکومتی کمیٹی کی طرف سے میجر (ر) عامر اور رحیم اللہ یوسف زئی جبکہ طالبان کمیٹی کی طرف سے پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کرنے کا فیصلہ، حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے چار ارکان آئندہ دو روز میں میرانشاہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لئے حکومت اور طالبان کمیٹی کے اراکین دو روز میں طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کے لئے میرانشاہ میں جائیں گے۔ حکومتی کمیٹی کی طرف سے میجر (ر) عامر اور رحیم اللہ یوسف زئی جبکہ طالبان کمیٹی کی طرف سے پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اور طالبان شوریٰ کے درمیان براہ راست ملاقات میں کسی بڑے بریک تھرو کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ علماء مشائخ امن کانفرنس میں دو سو زائد علماء کرام نے حکومت اور طالبان دونوں سے اللہ کے نام پر فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ صرف مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، فوجی آپریشن ملک میں ختم نہ ہونے والی خونریزی کا ذریعہ بنے گا۔ علماء نے اکیس فروری کو یوم دعا کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 352083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352083/طالبان-شوری-سے-براہ-راست-مذاکرات-کا-فیصلہ-دونوں-کمیٹیوں-کے-ارکان-میران-شاہ-جائینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org