QR CodeQR Code

زائرین کیلئے کوئٹہ سے مشہد پرواز کا آغاز 25 فروری سے ہوگا، پی آئی اے

16 Feb 2014 00:59

اسلام ٹائمز: بلوچستان میں پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ڈائریکٹر عبدالباقی بلوچ نے کہا کہ یہ پروازیں ہفتے میں دو دن (ہفتے اور منگل) کو چلا کریں گی، ہر پرواز میں 118 مسافروں کی جگہ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے مشہد پرواز کا جلد آغاز ہونے والا ہے۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے ایران کے مقدس شہر مشہد کے لئے براہ راست پرواز کا آغاز 25 فروری سے کر دیا جائے گا، یہ پرواز پاکستان میں زائرین کے قافلوں پر پے در پے ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے بعد شروع کی جا رہی ہے، تاکہ آئندہ اس قسم کے دہشتگردانہ حملوں کی روک تھام ہوسکے۔ بلوچستان میں  پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ڈائریکٹر عبدالباقی بلوچ نے کہا کہ یہ پروازیں ہفتے میں دو دن (ہفتے اور منگل) کو چلا کریں گی، ہر پرواز میں 118 مسافروں کی جگہ ہوگی۔ 
وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان، پاکستانی زائرین کے باحفاظت مقدس مقامات کے سفر کے حوالے سے متبادل راستوں منجملہ ہوائی اور سمندری راستوں پر غور کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کوئٹہ، تافتان اور تافتان، کوئٹہ کے راستے میں ایران و عراق جانے والے زائرین کے قافلوں کے راستے میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے پے در پے دہشتگردانہ حملوں میں سینکڑوں زائرین شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سالانہ لاکھوں زائرین صوبے بلوچستان کے راستے ایران و عراق کی زیارات کے لئے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 352117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352117/زائرین-کیلئے-کوئٹہ-سے-مشہد-پرواز-کا-آغاز-25-فروری-ہوگا-پی-آئی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org