QR CodeQR Code

امریکہ کو ایران کے داخلی معاملات مِیں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، ڈاکٹر علی لاریجانی

16 Feb 2014 01:17

اسلام ٹائمز: تہران میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اسوقت اسلامی ممالک کی صورتحال ماضی سے کافی مختلف ہے اور یہ ممالک مختلف شعبوں میں کافی ترقی کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی جانب سے عالم اسلام کے اہم ترین مسائل پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ انہوں نے آج ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک پریس کانفرنس میں مسئلہ فلسطین، اسلامی ممالک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں انتہا پسندی کے مسئلے اور ان ممالک میں جمہوریت کی راہ میں پائے جانے والے مسائل کو اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے تہران سربراہی اجلاس کے اہم ترین محور سے تعبیر کیا اور امید ظاہر کی کہ مسلمان قوموں کیلئے اس اجلاس کے نمایاں نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلامی ملکوں کی صورت حال ماضی سے کافی مختلف ہے اور یہ ممالک مختلف شعبوں میں کافی ترقی کرچکے ہیں، جنہیں اپنے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے امکانات و توانائی سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے جمہوری اسلامی ایران کی داخلی امور پر مداخلت پر اپنے ردعمل میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران کے داخلی امور میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 352121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352121/امریکہ-کو-ایران-کے-داخلی-معاملات-م-یں-مداخلت-کا-کوئی-حق-حاصل-نہیں-ڈاکٹر-علی-لاریجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org