0
Sunday 16 Feb 2014 11:29

افغانستان میں جھڑپ، 7 نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں جھڑپ، 7 نیٹو فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نیٹو فورسز کے قافلے پر طالبان کے حملے میں نیٹو کے7 فوجی ہلاک ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہار میں جلال آباد، کابل شاہراہ پر افغان طالبان نے نیٹو فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں نیٹو فورسز کے 7 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ایک ٹینک سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ حملے کے بعد نیٹو کے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق حملے میں 9 طالبان نے حصہ لیا جو نیٹو کی بمباری میں مارے گئے۔ جھڑپ کا سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 352170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش