QR CodeQR Code

سی آئی اے کا موساد کو خفیہ خط فاش ہو گیا

عراق-ترکی تیل پائپ لائن بم دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آ گئے

24 Aug 2010 15:48

اسلام ٹائمز: سی آئی اے کی جانب سے اسرائیل کو لکھا گیا ایک ایسا خط منظر عام پر آیا ہے جس میں موساد کو منع کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو عراق-ترکی تیل پائپ لائن بم دھماکوں سے اڑانے پر نہ اکسانے۔


عراق [اسلام ٹائمز]- عراق کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے نے اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کو ایک خفیہ خط لکھا ہے جس میں اسے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ پی کے کے کو عراق سے ترکی جانے والی تیل کی پائپ لائن کو بم دھماکوں سے اڑانے پر اکسانے سے پرہیز کرے۔ اس خط کے ساتھ موساد کے اعلی سطح افسران کی پی کے کے دہشت گردوں کے ساتھ گفتگو پر مبنی دستاویزات بھی ثبوت کے طور پر اسرائیل کو بھیجی گئی ہیں۔
عراق سے ترکی جانے والی تیل کی پائپ لائن تقریبا 970 کلومیٹر لمبی ہے جو شمالی عراق میں واقع کرکوک سے ہوتی ہوئی جنوبی ترکی میں واقع جیحان کی بندرگاہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ عراق سے آنے والا تیل ترکی کی بندرگاہ سے دنیا کے دوسرے ممالک کو بھیجا جاتا ہے۔ عام حالات میں ہر روز تقریبا 5 لاکھ بیرل تیل اس پائپ لائن سے ترکی منتقل ہوتا ہے۔ اب تک اس پائپ لائن میں متعدد بم دھماکے ہو چکے ہیں جنکی وجہ سے عراق سے ترکی کو تیل کی ترسیل میں رکاوٹ پیش آ چکی ہے۔ کردستان کے ایک دہشت گروہ PKK نے ہمیشہ ان دہشت گردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 35226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/35226/عراق-ترکی-تیل-پائپ-لائن-بم-دھماکوں-میں-اسرائیل-کے-ملوث-ہونے-شواہد-منظر-عام-پر-آ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org