0
Sunday 16 Feb 2014 19:34

امریکا کو بھی سوویت یونین کی طرح شکست ہو گی، افغان طالبان

امریکا کو بھی سوویت یونین کی طرح شکست ہو گی، افغان طالبان
اسلام ٹائمز۔ سوویت یونین کو شکست دینے کے 25 سال گزر جانے کے موقع پر افغان طالبان نے امریکی فورسز کو بھی ملک سے باہر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ سوویت یونین نے معصوم لوگوں کو ہلاک کیا اور ہمارے ملک کو تباہ کیا لیکن پوری قوم ان کے خلاف کھڑی تھی اور انہیں شکست ہوئی۔ احمدی کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو اس سے سبق سیکھنا چاہیئے تھا لیکن انہوں نے ہمارے ملک پر حملہ کیا تاہم انہیں بھی سویت یونین ہی کی طرح شکست ہو گی۔ انہوں نے افغانوں پر زور دیا کہ وہ آج کے حملہ آوروں کے خلاف بھی کل کے حملہ آوروں کی طرح جدوجہد کریں، کل یا آج کے جہاد میں کوئی فرق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے اختتام تک امریکی اور نیٹو فورسز افغانستان سے نکل جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 352283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش