0
Sunday 16 Feb 2014 22:11

مستونگ سے زائرین بس سروس کی بحالی کا اب تک فیصلہ نہیں ہوا، اسد گیلانی

مستونگ سے زائرین بس سروس کی بحالی کا اب تک فیصلہ نہیں ہوا، اسد گیلانی

اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اسد الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کیلئے بس سروس کی بحالی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کو بس سروس کے متبادل ذریعے کے لئے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ میں اغواء کئے گئے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام افسران رہا ہوکر اپنی اپنی جائے تعیناتی پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مکران ڈویژن میں حالات بہتر بنانے کیلئے لیویز اور پولیس اہلکاروں کی کمی فوری طور پر پوری کی جائے گی جبکہ لیویز فورس کو جدید گاڑیاں اور وائرلیس بھی مہیا کئے جائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ مکران کے دور دراز علاقوں میں تعینات افسران کو سیٹلائٹ فون بھی دیئے جائیں گے تاکہ وہ تمام حالات سے بروقت آگاہ کرسکیں۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اسد گیلانی نے بتایا کہ سانحہ مستونگ کے بعد ایران جانے والے زائرین کیلئے بس سروس دوبارہ شروع کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بس سروس کے متبادل ذریعے کے لئے ایک لیٹر لکھا گیا تھا۔ اس کے جواب کا انتظار ہے۔

خبر کا کوڈ : 352320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش