QR CodeQR Code

کراچی پولیس میں پاک فوج کے 500 ریٹائرڈ فوجیوں کو شامل کر لیا گیا

16 Feb 2014 22:08

اسلام ٹائمز: ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی پولیس میں شامل ان سابق فوجی اہلکاروں کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، یہ اہلکار دہشتگردوں اور شرپسندوں سے فوجی انداز میں نمٹیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے پانچ سو ریٹائرڈ فوجیوں کو کراچی پولیس میں شامل کر لیا گیا۔ ایک ماہ کی تربیت کے بعد پانچ سو ریٹائرڈ فوجیوں کو حساس علاقوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں تعینات 200 اہلکاروں میں سے سو اہلکار صرف لیاری میں ڈیوٹی دیں گے۔ ترجمان کے مطابق ضلع شرقی اور غربی میں بھی ڈیڑھ ڈیڑھ سو اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ اگلے تین ہفتوں میں مزید چھ سو سابق فوجی کراچی پولیس کا حصہ بن جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس میں شامل ان سابق فوجی اہلکاروں کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ اہلکار دہشتگردوں اور شرپسندوں سے فوجی انداز میں نمٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 352328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352328/کراچی-پولیس-میں-پاک-فوج-کے-500-ریٹائرڈ-فوجیوں-کو-شامل-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org