0
Sunday 16 Feb 2014 22:46
مسلم دنیا میں شیعہ سنی فسادات کی سازش ہو رہی ہے

سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کرانے میں پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، لارڈ نذیر

ایران نے پابندیوں کے باوجود بہت ترقی کی
سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کرانے میں پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، لارڈ نذیر
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں ہائوس آف لارڈ کے ممبر لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ جس طرح مذاکرات ہو رہے ہیں دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔ مسلم اُمہ کو یورپی یونین کی طرح الگ مارکیٹ بنانا ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ائیر پورٹس پر ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے وزیر داخلہ سے ملنے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ وقت نہیں دے رہے، شاید وہ وزیراعظم کو بھی ملنا پسند نہ کرتے ہوں۔ لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرح مسلم دنیا کو بھی اپنی مارکیٹ بنانی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کرانے میں پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، کچھ قوتیں مسلم دنیا میں شیعہ سنی فسادات کرنا چاہ رہی ہیں۔ ایران نے پابندیوں کے باوجود بہت ترقی کی۔ لارڈ نذیر نے کہا کہ انہیں کسی فرد یا سیاسی جماعت سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں کرپشن کو قانونی حیثیت دی گئی۔ موجودہ حکومت کے بعض وزراء کی کرپشن میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 352340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش