QR CodeQR Code

علاقے کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے طلباء کو بھی متحد ہونا چاہیئے، سید وقار رضوی

16 Feb 2014 22:33

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جے ایس او جامعہ قراقرم یونٹ کے صدر کا کہنا ہے کہ نجمہ نجم کی دوبارہ وائس چانسلر کی حیثت سے تعیناتی علاقے کیساتھ بدترین خیانت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ علاقے کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے طلباء کو بھی متحد ہونا چاہیئے اور باہمی اتحاد کے ذریعے ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی کے صدر سید وقار حسین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت متنازعہ وائس چانسلر کو جامعہ کے اُوپر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے اگر اسطرح کے کسی اقدام کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نجمہ نجم کے دور میں کئی مرتبہ علاقے کے حالات خراب ہوئے، یونیورسٹی میں میرٹ کو پامال کیا گیا اور کرپشن کی انتہا کر دی گئی مگر ایک مخصوص سوچ ایسی متنازعہ وی سی کو علاقے اور ادارے کے اُوپر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ علاقے اور ادارے کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ طلباء اپنے اُوپر ہونے والے اور علاقے کےخلاف ہونے والے سازشوں کا مقابلہ کریں مگر اس کے لیے ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کیخلاف آواز بلند نہ کرنے والے بھی ظالم کی صف میں شامل ہیں، اس لیے طلباء کے ساتھ ساتھ علاقے کے علماء کرام، سیاستدان، وکلاء اور عوام بھی اس ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔


خبر کا کوڈ: 352342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352342/علاقے-کیخلاف-ہونیوالی-سازشوں-کو-ناکام-بنانے-کیلئے-طلباء-بھی-متحد-ہونا-چاہیئے-سید-وقار-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org