QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، جرائم کی ڈائری

16 Feb 2014 23:54

اسلام ٹائمز: تھانہ پروآ، گومل یونیورسٹی اور کینٹ پولیس نے مختلف ناکوں پر دوران چیکنگ ایک ہی دن میں غیر قانونی ہتھیاروں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے مختلف ناکوں پر چیکنگ کے دوران 8ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ پروآ، تھانہ گومل یونیورسٹی اور تھانہ کینٹ پولیس نے جرائم خصوصاً اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے شہر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ مذکورہ ناکوں پر ایک ہی دن میں پولیس نے 8 ملزمان سے دوران تلاشی 9 پستول، 3 بندوقیں، 3 رائفلز، ایک کلاکوف، ایک رپیٹر، ایک کلاشنکوف اور 334 کارتوس برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ دوسری طرف جعل سازی کے جرم میں ولی محسود اور علاقہ تہیم آباد کے رہائشی شاہ زمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی عبدالغفور خان آفرید ی کے اس بیان کے بعد کہ جس علاقے میں جرم ہو گا اسی علاقے کے ایس ایچ او کو ذمہ دار سمجھا جائے گا، شہر کی پولیس زیادہ مستعد ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 352363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352363/ڈی-آئی-خان-جرائم-کی-ڈائری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org