0
Monday 17 Feb 2014 12:24

پشاور، ہوٹل میں دھماکے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

پشاور، ہوٹل میں دھماکے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج پیر کے روز ایک تھری سٹار ہوٹل میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ پشاور کے علاقے نماک مدنی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ہوٹل کی پہلی منزل پر لابی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں وہاں پر تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار اللہ بخش زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی شدت سے ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3 مشتبہ افراد اپنی تلاشی کرائے بغیر ہوٹل میں داخل ہوئے، تاہم ان کے ریکارڈز انتظامیہ کے پاس موجود ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 352462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش