0
Monday 17 Feb 2014 14:44

پی آئی اے نے ایران کیلئے پروازیں بحال کر دیں

پی آئی اے نے ایران کیلئے پروازیں بحال کر دیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے نے ایران کیلئے پروازیں بحال کر دیں۔ ہفتے میں دو پروازیں ایران جائیں گی۔ چیئرمین پی آئی اے علی گردیزی کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت علی نے پی آئی اے کی بحالی کے منصوبے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بورڈ کو مارچ کے آخر تک یورپین سیفٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اے ٹی آر سیمولیٹر کی خریداری اور ایران کیلئے پروازوں کی بحالی کی منظوری بھی دی گئی۔ پی آئی اے ایران کیلئے ہفتے میں دو پروازیں روانہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 352528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش