QR CodeQR Code

پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

17 Feb 2014 21:50

اسلام ٹائمز:اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، تجارت،سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک دفاعی تعاون کو بھی فروغ دیں گے


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک دفاعی تعاون کو بھی مستقبل میں فروغ دیں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، تجارت،سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک دفاعی تعاون کو بھی فروغ دیں گے، پاکستان اور سعودی عرب نے عالمی اور خطے میں امن وامان کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ممالک نے سیاسی امور پر باہمی مشاورت بڑھانے پر بھی زور دیا ہے، دونوں ممالک نے شام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے شام سے غیر ملکی افواج اور دیگر عناصر کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 352697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352697/پاکستان-اور-سعودی-عرب-کا-توانائی-دیگر-شعبوں-میں-تعاون-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org