0
Monday 17 Feb 2014 23:55

صدر مرسی کو پنجرے میں عدالت لانا قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی

صدر مرسی کو پنجرے میں عدالت لانا قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان خواجہ عبید الرحمن اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اور نگزیب شہزاد نے مصری صدر محمد مرسی کو پنجرے میں عدالت لانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر مرسی کو پنجرے میں عدالت لانا قابل مذمت ہے۔ مصری عدالت انسانی حقوق کے اصولوں کو سراسر پامال کر رہی ہے۔ عدالت کا رد عمل جانبدانہ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ عدالت محمد مرسی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ذلیل کر رہی ہے۔ عدالت میں چلنے والی اب تک کی کوئی بھی کاروائی غیر جانبدارانہ نہیں رہی۔ مصری صدر کا عدالتی ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ آصف اخوانی نے کہا کہ جنرل سیسی ایک مفاد پرست، سیکولر اور نام نہاد انسان ہے جو امریکی اور اسرائیلی ایماء پر کام کر رہا ہے۔ جنرل سیسی اپنی ہی قوم پر ظلم و ستم کر کے اپنے اقتدار کو طول دے رہا ہے۔ مصر کی عوام کا منڈیٹ چھیننے والے جنرل سیسی کے عزائم انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اخوان المسلمون اور مصر کی اسلامی پارٹیاں آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہیں۔ محمد مرسی پر چلنے والے تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ اخوان کے پرامن مظاہروں نے پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور اسلامی نظام کے داعی ہیں۔ اسرائیل، امریکہ اور جنرل سیسی اخوان المسلمون کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خوف ذدہ ہیں۔ جنرل سیسی کے عزائم زیادہ دیر تک چلنے والے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 352721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش