QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا خودکش حملہ آوروں کی معاونت کرنیوالے 10ملزمان کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

18 Feb 2014 15:05

اسلام ٹائمز: فہرست خفیہ اداروں کو فراہم کر دی گئی، یہ افراد خودکش حملہ آوروں اور دھماکوں میں ملوث ملزموں کیلئے فیسیلیٹیٹر کے طور پر کام کرتے تھے


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں خودکش حملہ آوروں کی معاونت کرنیوالے10 ملزمان کی زندہ یامردہ گرفتاری پر انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ان ملزموں کی فہرست خفیہ اداروں کو بھی فراہم کر دی گئی ہے، ان ملزموں میں سرگودھا کا فیض محمد عرف امن خان، اکوڑہ خٹک کا عبداللہ عرف صدام عرف بلا، عبدالرحمن عرف نعمان عرف آفی عرف محمد طیب، سرگودھا کا ہارون عرف الیاس عرف اشتیاق عرف کمانڈو، جنوبی وزیرستان کا اکرام اللہ عرف اکو، راولپنڈی کا نفیس الرحمن عرف بم کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 20 ،20 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ کے عبدالحمید وٹو عرف خانداد عرف چیتا، سرگودھا کا سعید احمد عرف سعدی اور لاہور کے عمران خلیل عرف جلیل خان عرف بابا جی کی گرفتاری پر 10،10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ ملزمان پنجاب میں ہونیوالے خودکش حملوں اور دھماکوں میں ملوث ملزموں کیلئے فیسیلیٹٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 352782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352782/پنجاب-حکومت-کا-خودکش-حملہ-آوروں-کی-معاونت-کرنیوالے-10ملزمان-گرفتاری-پر-انعام-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org