QR CodeQR Code

فلسطین اسرائیل مذاکرات کے نتائج تباہ کن ثابت ہوں گے،خالد مشعل

25 Aug 2010 11:51

اسلام ٹائمز:حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ اسرائیل کے لیے اپنا امیج بہتر بنانے میں مددگار بن جائیں گے۔اگر یہ کامیاب ہو بھی گئے تو فلسطینیوں کیلئے سودمند نہیں ہوں گے،کیونکہ اسرائیل اور امریکا ایسا ہونے نہیں دیں گے


دمشق:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل مجوزہ براہ راست مذاکرات وقت کا ضیاع ہیں۔یہ مذاکرات کامیاب ہو یا ناکام فلسطینیوں کیلئے نتائج تباہ کُن ہوں گے۔دمشق میں فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ اسرائیل کے لیے اپنا امیج بہتر بنانے میں مددگار بن جائیں گے۔اگر یہ کامیاب ہو بھی گئے تو فلسطینیوں کیلئے سودمند نہیں ہوں گے،کیونکہ اسرائیل اور امریکا ایسا ہونے نہیں دیں گے۔اس طرح ناصرف لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنی سرزمین پر واپسی کے حق کو نقصان پہنچے گا،بلکہ اردن بھی گھاٹے میں رہے گا،جسے امریکا اور اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کا گھر بنانا چاہتے ہیں۔خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ایک متبادل فلسطینی قومی حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے،جس کا مرکزی نکتہ مزاحمت ہو،جس کے ذریعے تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نو کی جائے اور لوگوں کو منظم  کیا جائے،تاکہ حقوق کی جدوجہد کامیاب ہو۔


خبر کا کوڈ: 35282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/35282/فلسطین-اسرائیل-مذاکرات-کے-نتائج-تباہ-کن-ثابت-ہوں-گے-خالد-مشعل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org