QR CodeQR Code

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس شروع

18 Feb 2014 11:39

اسلام ٹائمز: اجلاس میں طالبان کمیٹی سے تین ہفتے سے جاری مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ‏‫طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور بھی کیا جائے گا۔ عرفان صدیقی گذشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور کیا جائے گا اور تین ہفتے سے جاری  مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔‏‫ عرفان صدیقی گذشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ مذاکرات سے پہلے طریفین کی جانب سے یقین دہانیوں، خیر سگالی کے عملی اقدامات کی بازگشت سنائی دی جاتی رہی پھر اچانک 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل نے سب کچھ چوپٹ کر دیا جس سے طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔

حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نئی صورت حال پر کمیٹی آج وزیراعظم سے مشاورت کرے گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ دہشت گردی کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس میں دوبارہ مذکرات شروع کیے جائیں یا نہ۔ سیاسی اور فوجی قیادت پہلے ہی ایف سی اہلکاروں کے قتل کو سنگین اور بہیمانہ جرم قرار دے چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 352832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352832/حکومتی-مذاکراتی-کمیٹی-کا-مشاورتی-اجلاس-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org