QR CodeQR Code

ترکی کا ایران کو دشمن ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

25 Aug 2010 12:03

اسلام ٹائمز:ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے ایک مفصل جائزہ کے بعد ایران کو اس فہرست سے باہر نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فیصلے کا باضابطہ اطلاق اکتوبر میں متوقع ہے


انقرہ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی نے ایران کو اپنے دشمن ممالک کی فہرست سے باہر نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ترکی نے ایران کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا،جو ترکی کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ تصور کئے جاتے ہیں،تاہم ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے ایک مفصل جائزہ کے بعد ایران کو اس فہرست سے باہر نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فیصلے کا باضابطہ اطلاق اکتوبر میں متوقع ہے۔
ترک قومی سلامتی کونسل نے اپنے روایتی حریف یمن کے بارے میں اپنے تحفظات نرم کر دیئے ہیں۔ ترکی کی قومی سلامتی کی کونسل اعلیٰ حکومتی اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل ہے،جو ہر پانچ سال بعد اس مخصوص فہرست کو جائزہ نو کیلئے دوبارہ مرتب کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 35287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/35287/ترکی-کا-ایران-کو-دشمن-ممالک-کی-فہرست-سے-نکالنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org