0
Wednesday 25 Aug 2010 12:54

پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد شیعہ سنی اتحاد کی علامت ہے، امام جمعہ قم

پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد شیعہ سنی اتحاد کی علامت ہے، امام جمعہ قم
قم [اسلام ٹائمز]- اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم کے امام جمعہ اور ممتاز عالم دین آیت اللہ بوشہری نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ایک بدن کے اعضاء کی مانند ہیں اور ہماری نظر میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان جدائی اور دوری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ وہ قم ہلال احمر سوسائٹی کے اہلکاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مسلمان ایران میں اسلامی انقلاب سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں اور ہم بھی دنیا کے مختلف مقامات جیسے فلسطین، عراق، افغانستان اور پاکستان میں مسلمانوں کی مدد اور حمایت کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔
آیت اللہ بوشہری نے کہا کہ ایرانی عوام اور رہنماوں کی جانب سے برادر ملک پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد شیعہ سنی اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی جلد بحالی اور انکی مدد کرنے والے افراد کیلئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 35295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش