0
Tuesday 18 Feb 2014 18:02

رسول اللہ (ص) کو قانون ساز ماننے سے انکار گستاخئ رسول ہے، علامہ ریاض شاہ

رسول اللہ (ص) کو قانون ساز ماننے سے انکار گستاخئ رسول ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی گریٹ گیم کا میدان بنا لیا گیا ہے۔ پاکستان دشمن عالمی طاقتیں پاکستان میں بدامنی کو ہوا دے رہی ہیں۔ ہر طرح کے دہشت گردوں کی سرکوبی ضروری ہو چکی ہے کیونکہ قیام امن کے بغیر ملکی سلامتی کا تحفظ ممکن نہیں۔ ترقی و خوشحالی کے خواب کو تعبیر آشنا کرنے کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ پاکستان دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے ملک کے غدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ رسول اللہ (ص) کو قانون ساز ماننے سے انکار گستاخئ رسول ہے۔ اختیاراتِ مصطفی سے لاعلم جاہل مولوی اپنی زبانیں بند کریں۔ رسول کریم (ص) کو قانون ساز ماننے سے انکار کرنے والے مولوی نے جہالت کا اظہار کیا ہے۔ حکومت ایسے گستاخانہ بیانات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ عاشقانِ رسول گستاخئ رسول کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اہل حق تحفظِ ناموسِ رسالت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 353025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش