QR CodeQR Code

آپریشن کے بغیر ملک بچانا ممکن نہیں رہا، اشرف آصف جلالی

18 Feb 2014 18:09

اسلام ٹائمز: مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ صراط مستقیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کی ذمّہ داری قبول کرنے کے بعد مذاکرات کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، دہشت گردی کے ناسور کو پھیلنے کا مزید موقع دینا اجتماعی خُود کشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ ادارہ صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ آج نیوز ٹی وی چینل اور نوائے وقت گروپ کے دفاتر پر حملہ نہایت گھٹیا حرکت اور کھلی جارحیت ہے، یہ میڈیا اور آزادی صحافت پر ڈرون حملہ ہے، دہشت گرد میڈیا کو دبا کر اپنے ظلم و ستم کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں، طالبان کی طرف سے ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کی ذمّہ داری قبول کرنے کے بعد مذاکرات کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، دہشت گردی کے ناسور کو پھیلنے کا مزید موقع دینا اجتماعی خُودکشی ہے، آپریشن کے بغیر ملک بچانا ممکن نہیں رہا، مذاکرات کے سوداگروں نے قوم کو لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام دارغہ والا میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے دوران کچھ علماء کا کردار نہایت شرمناک ثابت ہوا ہے، کل جو علماء طالبان کی ملک و قوم کیخلاف جنگ کو خُفیہ ہاتھ کی کارروائی قرار دیتے تھے آج ان علماء نے طالبان سے جنگ بندی کی اپیل کر کے قوم سے اپنے فراڈ کا اقرار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک اَمر یہ ہے کہ طالبان کی طرف سے نہایت ظالمانہ کارروائیوں کی ذمّہ داری قبول کرنے کے باوجود بھی انکے حامیوں کا پھر کسی اور خُفیہ ہاتھ کے پلڑے میں سارا فساد ڈالنا نہایت افسوسناک ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملکی سالمیت کیخلاف متحرک ہاتھ کاٹ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 353033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353033/آپریشن-کے-بغیر-ملک-بچانا-ممکن-نہیں-رہا-اشرف-آصف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org