0
Tuesday 18 Feb 2014 21:59

اگر امریکہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان ہمیشہ کے لیے بھارت کا محتاج ہو جائے گا، منور حسن

اگر امریکہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان ہمیشہ کے لیے بھارت کا محتاج ہو جائے گا، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے سینکڑوں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو چکے ہیں جس سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو کر حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے منشور میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور قومی صنعت کو فروغ دینے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے لیکن اقتدار میں آ کر حکمران اپنے تمام وعدے اور دعوے بھول چکے ہیں۔ صنعتوں کی بندش سے مہنگائی نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویے سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ بھارت کو سر پر بٹھانے اور امریکی احکامات کی تکمیل کے لیے پاکستان کو ہاتھ پائوں باندھ کر بھارت کے آگے پھینکنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ افغانستان میں ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ خطے سے خالی ہاتھ لوٹنے کی بجائے کشمیر پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ پاکستان کو بھارت کا دست نگر بنا کر وہ کشمیر سے دستبردار کروانے کے ایجنڈے پر عمل کرانا چاہتا ہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان ہمیشہ کے لیے بھارت کا محتاج ہو جائے گا اور اس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 353108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش