0
Wednesday 19 Feb 2014 09:50

یوکرائن، حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، 18افراد ہلاک

یوکرائن، حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، 18افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں جاری حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کا کیمپ اکھاڑ پھینکا، جھڑپوں میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جھڑپوں میں اس وقت شدت پیدا ہو گئی جب پولیس نے، 'انڈیپنڈنس اسکوائر' پر لگائے جانے والے اپوزیشن کے کیمپ کو اکھاڑ پھینکا۔ اس کے باوجود 25ہزار سے زائد مظاہرین نے اسکوائر خالی کرنے سے انکار کر دیا اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرین نے کیف کے سٹی ہال پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینک کر ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ یورپی یونین، امریکا اور نیٹو کی جانب سے یوکرائن میں جاری جھڑپوں میں شدت اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مظاہرین صدر وکٹر یانکووچ کے اختیارات کم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے گذشتہ سال نومبر میں اس وقت شروع ہوئے جب صدر یانوکووچ نے یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے روس کے ساتھ تجارتی معاہدے کو ترجیح دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 353183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش