QR CodeQR Code

اسلام آباد انتہائی خطر ناک شہر قرار دے دیا گیا، وزارات داخلہ کی رپورٹ

19 Feb 2014 10:03

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد شہر میں القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی کا سلیپر سیل بن چکا ہے۔ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں سے اسلحہ اور دہشت گرد داخل ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتہائی خطرناک شہر ہے، یہاں القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی کا سلیپر سیل بن چکا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں سے اسلحہ اور دہشت گرد داخل ہو رہے ہیں۔ سرحد پار ملزمان بھی متحرک ہو چکے ہیں۔ آزادکشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کالعدم تنظیمیں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں لشکر جھنگوی، القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز گھات لگائے بیٹھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 353184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353184/اسلام-آباد-انتہائی-خطر-ناک-شہر-قرار-دے-دیا-گیا-وزارات-داخلہ-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org