QR CodeQR Code

اسکردو، گندم سبسڈی کے خاتمے کیخلاف مجلس وحدت نے آل پارٹیز اجلاس طلب کر لی

19 Feb 2014 14:14

اسلام ٹائمز: ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان کا کہنا ہے کہ گندم سبسڈی ایشو پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مشترکہ اقدامات کریں گی اور ساری جماعتیں ملکر غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی حکومتی کوشش ناکام بنا دیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف آل پارٹیز اجلاس طلب کر لی۔ تفصیلات کیمطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں کل بروز جمعرات بوقت تین بجے بلتستان کے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی اجلاس طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد تمام جماعتیں گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف مشترکہ اقدامات کرے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن فدا حسین کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مشترکہ اقدامات کریں گی اور ساری جماعتیں ملکر غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینے کی حکومتی کوشش ناکام بنا دیں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 353260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353260/اسکردو-گندم-سبسڈی-کے-خاتمے-کیخلاف-مجلس-وحدت-نے-آل-پارٹیز-اجلاس-طلب-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org