0
Wednesday 19 Feb 2014 14:51

کراچی دہشتگردی سے بچ گیا، 10 کلو وزنی بم بروقت ناکارہ بنا دیا گیا

کراچی دہشتگردی سے بچ گیا، 10 کلو وزنی بم بروقت ناکارہ بنا دیا گیا
الام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سائٹ کو تباہی سے بچا لیا گیا۔ گارمنٹس فیکٹری کے باہر ملنے والے بارہ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب پولیس اہلکار نے مشکوک چیز کی موجودگی پر فوری افسران کو اطلاع دی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ حرکت میں آیا اور موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا جسے لوہے کے ٹن میں بنایا اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بم نصب کرنے کا مقصد اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ نورس چورنگی کے جس علاقے میں بم رکھا گیا تھا وہاں پولیس اور رینجرز کی آمد و رفت رہتی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 353297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش