QR CodeQR Code

کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں

19 Feb 2014 14:54

اسلام ٹائمز: سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، دہشتگرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کے خطرے کے باعث حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں جب کہ سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے حساس تھانوں میں دہشتگردی کے خطرے کے باعث خندقیں کھودی گئی ہیں جبکہ سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب سے 12 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 353299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353299/کراچی-میں-دہشتگردی-کا-خطرہ-حساس-تھانوں-کے-اطراف-خندقیں-کھود-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org