0
Wednesday 19 Feb 2014 22:42

امریکی سفیر سے وزیر داخلہ کی ملاقات، تحفظات اور تبادلہ خیال

امریکی سفیر سے وزیر داخلہ کی ملاقات، تحفظات اور تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں چوہدری نثارعلی نے رچرڈ اولسن پر واضح کیا کہ پاک امریکا تعلقات میں شفافیت انتہائی ضروری ہے اور پاکستانیوں کے لئے اپنے مفادات کا تحفظ بھی نہایت مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات اچھے ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر میں نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان کا خطے میں اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا تمام معاملات میں پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی سفیر اور پاکستانی وزیر داخلہ کی یہ دوسری ملاقات ہے۔ خطے کی صورتحال، طالبان کے ساتھ مذاکرات، سعودی حکمرانوں کے دورہ جات، ایران اور پاکستان کے بنتے بگڑتے تعلقات کے حوالے سے امریکی سفارت کاروں کو گہری دلچسپی ہے لیکن وزیر داخلہ کے علاوہ حکومت کا کئی ذمہ دار امریکی سفارتکاروں سے ملنے کا روادار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 353499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش