QR CodeQR Code

دریائے سندھ کنارے انتظامیہ اپنی تجاوزات کا خاتمہ کرے، جمیل احمد

19 Feb 2014 23:24

اسلام ٹائمز: تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کے جاری آپریشن کی مخالفت میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران نے کہا ہے کہ انتظامیہ پہلے اپنی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرے، پھر تاجروں کیخلاف اقدام اٹھائے۔


 اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کر رہی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی مخالفت میں منعقد ہونے والے تاجران اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں علاقہ معززین اور قدیمی تاجر محمد شعیب خان، عقیل احمد چکڑ، امجد کریم، رفیق بھٹہ،حاجی عبدالرحمن، حاجی احمد دین، محمد فاروق، حاجی خضر، حکیم استرانہ، محمد طاہر ندیم، خالد بروہی، خادم حسین کارلو و دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے تاجروں کو ناجائز تنگ کرنے کے خلاف مذمتی قراداد بھی منظور کی گئی۔ مقررین نے کہا تاجر شہر کا معزز طبقہ ہے جو ہر قسم کا ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور امن و امان کے لیے ہر قسم کی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کی تجاوزات کے خاتمے سے قبل دریائے سندھ کنارے اور ٹانک اڈہ سے اپنی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرے۔ جس کے لیے ہائیکورٹ نے باقاعدہ احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 353515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353515/دریائے-سندھ-کنارے-انتظامیہ-اپنی-تجاوزات-کا-خاتمہ-کرے-جمیل-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org