QR CodeQR Code

بھارت اور افغانستان کا خطے میں دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے کا عزم

26 Aug 2010 11:34

اسلام ٹائمز:دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے،جسے شکست دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم دہراتے ہیں


نئی دہلی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بھارت اور افغانستان نے خطے میں دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کیے جائیں۔افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کے پہلے دورہ بھارت کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے،جسے شکست دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم دہراتے ہیں۔جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کی بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا اور وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقاتوں میں تجارت اور دہشت گردی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔کرشنا اور رسول کی ملاقات میں جنگ زدہ افغانستان کو وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت کا مرکز بنانے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔ساتھ ہی افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں میں حملوں میں ملوث دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کے ٹھکانے ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔







Print Version


خبر کا کوڈ: 35365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/35365/بھارت-اور-افغانستان-کا-خطے-میں-دہشتگردی-کیخلاف-ملکر-لڑنے-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org