0
Thursday 20 Feb 2014 17:16

سندھ ہائیکورٹ کا ماتحت جج کے بیٹے کے قتل کا نوٹس، صوبے بھر میں عدالتی کارروائیاں معطل

سندھ ہائیکورٹ کا ماتحت جج کے بیٹے کے قتل کا نوٹس، صوبے بھر میں عدالتی کارروائیاں معطل
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز حیدر آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے بیٹے کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ واقعے کے خلاف صوبے بھر میں عدالتی کارروائیاں معطل رہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقبول باقر نے گزشتہ روز حیدر آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ایس ایس پی سطح کے افسر سے کرائی جائے، اس کے علاوہ سندھ بھر کے تمام ججزاور ان کے اہل خانہ کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے تاکہ جج بےخوف ہوکر انصاف کی فراہمی کا فریضہ سرانجام دے سکیں، سیکیورٹی سے متعلق تمام تفصیلات جمعے تک پیش کی جائیں۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر کراچی اور حیدر آباد سمیت صوبے بھر میں وکلا برادری نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے، اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی تمام بینچ ڈسچارج کردیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم کے قریب مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے 25 سالہ ثاقب شاہانی کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 353708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش