QR CodeQR Code

ایف آر پشاور میں شہید میجر جہانزیب کی ملتان میں نماز جنازہ

20 Feb 2014 18:18

اسلام ٹائمز: شہید میجر جہانزیب عدنان کی نماز جنازہ آرمی گراوٴنڈ ملتان میں ادا کی گئی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے نماز جنازہ پڑھائی،


اسلام ٹائمز۔ ایف آر پشاور میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید میجر جہانزیب عدنان کی نماز جنازہ آرمی گراوٴنڈ ملتان میں ادا کی گئی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے نماز جنازہ پڑھائی، جس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز، ضلعی انتظامیہ اور مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماوٴں ،شہید کے والد کرنل (ر)محمد نور، بھائیوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 353739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353739/ایف-آر-پشاور-میں-شہید-میجر-جہانزیب-کی-ملتان-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org