0
Friday 21 Feb 2014 00:19

کلاچی، لکڑیاں کاٹنے کے تنازعہ پہ ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل

کلاچی، لکڑیاں کاٹنے کے تنازعہ پہ ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے ٹیڑھی میں دو بھائی پائندہ گل اور اسپین گل اپنے بھانجے میاں گل کے ہمراہ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے گئے۔ لکڑیاں کاٹنے کے دوران تین مسلح افراد آئے اور انہیں وہاں سے چلے جانے کا حکم سنایا۔ معمولی تکرار پر تینوں افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو بھانجے سمیت قتل کر ڈالا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ایس ایچ او کلاچی عمران کنڈی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ واقعہ کا مقدمہ کلاچی تھانے میں درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 353851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش