QR CodeQR Code

صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سرگرم

21 Feb 2014 11:36

اسلام ٹائمز: جس طریقے سے ملک کے دیگر صوبوں میں عارٖضی ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے اسی طرح گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین کو بھی مستقل کرنے کے لیے اسمبلی اجلاس میں بل کی منظوری دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے گلگت بلتستان میں گزشتہ اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے بل کی منظوری کو جلد از جلد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ پچھلے کئی سالوں سے مختلف سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اس بل کو آئندہ منعقد ہونے والے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں منظور کرنا چاہتی ہے، تاکہ جس طریقے سے ملک کے دیگر صوبوں میں عارٖضی ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے اسی طرح گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین کو بھی مستقل کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 353925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353925/صوبائی-حکومت-گلگت-بلتستان-کے-عارضی-ملازمین-کو-مستقل-کرنے-کیلئے-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org