0
Friday 21 Feb 2014 12:33

ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کیلئے جلد تہران جائوں گا، نواز شریف

ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کیلئے جلد تہران جائوں گا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام برادر اسلامی ممالک اپنے درمیان پائی جانیوالی دوریاں ختم کرکے باہمی دوستانہ تعلقات بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو قریب لانے میں پاکستان انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، اسی تناظر میں سعودی عرب اور ایران کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے میَں خود بہت جلد ایران کا دورہ کروں گا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وزیر اعظم سے تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ہم نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے لارڈ نذیر احمد نے اس امر کا اظہار کیا تھا کہ خطے کے حالات اور مشرق وسطٰی کی بدلتی ہوئی صورتحال میں پاکستان کو مثبت رول ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 353932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش