QR CodeQR Code

مخصوص عناصر پاک ایران تعلقات خراب کرنے کیلئے کوشاں ہیں، نیاز نقوی

21 Feb 2014 17:14

اسلام ٹائمز: جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں نائب صدر وفاق المدارس شیعہ کا کہنا تھا کہ فوج کی حمائت کرتے ہیں، غیر مسلم بھی قیدیوں سے ایسا سلوک نہیں کرتے جو شریعت کا نعرہ لگانے والوں نے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے جامعہ المنتظر لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فوج کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا پوری قوم فوج کیساتھ ہے اور اس پر اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے طالبان کے ہاتھوں ایف سی کے اسیر جوانوں کی المناک شہادت کو سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا غیر مسلم بھی قیدیوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں اور ایسا سلوک نہیں کرتے جو شریعت کا نعرہ لگانے والوں نے کیا۔
سید نیاز حسین نقوی نے بلوچستان میں ایرانی گارڈز کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد کی صورتحال پر کچھ افراد کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صراحت کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے اس سنگین معاملہ کے حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ایران کسی طور بھی ہمارے ملک و قوم کیلئے نامناسب اقدام کا نہیں سوچ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 354058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354058/مخصوص-عناصر-پاک-ایران-تعلقات-خراب-کرنے-کیلئے-کوشاں-ہیں-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org