0
Friday 21 Feb 2014 21:16

طالبان کی حمایت میں منور حسن اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

طالبان کی حمایت میں منور حسن اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ منور حسن کی جانب سے امام حسین (ع) کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہیں، منور حسن کیخلاف C/295 کے تحت توہین رسالت اور توہین امام حسین (ع) کا مقدمہ قائم کیا جائے، طالبان کی حمایت میں منور حسن اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں، جماعت اسلامی اپنے بانی مولانا مودودی صاحب کی روش سے ہٹ کر طالبان کی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کی جانب سے ایک نجی چینل کو انٹرویو میں امام حسین علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ کربلا کی جنگ حق و باطل کا وہ معرکہ تھا کہ جس میں نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) نے یزید کے خلاف قیام کرکے اسلام کو ایک نئی زندگی عطا کی، منور حسن کی جانب سے کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دینا نواسہ رسول امام حسین (ع) کی توہین اور رسول اکرم (ص) کی تعلیمات سے غداری کے مترادف ہے۔
مہدی شاہ نے جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مناسبت سے اپنا مؤقف واضح کرے، نواسہ رسول امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت (ع) کے قاتل اور کعبہ شریف اور مسجد نبوی کو تاراج کرنے والے یزید کو تمام مسلمان اسلام سے خارج اور دین کا باغی تصور کرتے ہیں، امت مسلمہ کسی بھی صورت یزید کو اصحاب رسول (ص) کی فہرست میں شامل کرنے کی منور حسن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، جماعت اسلامی اپنا وضاحتی بیان پیش کرے، ورنہ امت مسلمہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 354152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش