QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں نافذ کرفیو نظر انداز، مظاہرے جاری

22 Feb 2014 09:55

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد پلوامہ میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوجیوں پر پتھرائو کیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں نے قصبہ پلوامہ میں نافذ کرفیو توڑتے ہوئے سڑکوں پر آ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتعل عوام نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ پولیس کی کئی گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان کے قتل کے خلاف اس کے آبائی علاقے قصبہ پلوامہ میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 354237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354237/مقبوضہ-کشمیر-پلوامہ-میں-نافذ-کرفیو-نظر-انداز-مظاہرے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org