0
Saturday 22 Feb 2014 10:30

آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 22 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع

آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 22 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 22سدھنوتی پونچھ 6 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ یہ نشست سردار اختر حسین ربانی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 84 ہزار 2سو 66 ہے۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے امیدوار سردار فہیم اختر ربانی، مسلم لیگ (ن) کے فاروق احمد طاہر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے فاروق انقلابی حصہ لے رہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ انتخاب کے دوران 2500 پولیس اور 300 رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 354244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش