0
Saturday 22 Feb 2014 10:46

ٹرینوں پر حملوں میں بلوچ رجمنٹ آرمی کے ملوث ہونے کا انکشاف

ٹرینوں پر حملوں میں بلوچ رجمنٹ آرمی کے ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خوشخال خان خٹک ایکسپریس اور شالیمارایکسپریس ٹرینوں پر ہونے والے دہشت گردی کے 3واقعات میں بلوچستان کی کالعدم تنظیم بلوچ رجمنٹ آرمی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے شالیمار ایکسپریس حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پاکستان ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹرینوں میں جیمر لگانے سمیت دیگر خصوصی اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔ خفیہ اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے مذکورہ واقعات میں گرفتار افراد سے ہونے والی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ 17جنوری کو خوشخال خٹک ایکسپریس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس سے 498فٹ ٹریک تباہ ہو گیا تھا۔ واقعے کی ایف آئی آر عمرکوٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جبکہ 5ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔

4 فرووی کو کراچی کے نزدیک دھابیجی کے مقام پر نائٹ شالیمار ایکسپریس کے ٹریک پر 6کلو بارود نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس سے 795فٹ ٹریک تباہ ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں 15 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کی گئیں۔ 16 فروری کو ایک بار پھر خوشخال ایکسپریس ٹرین پر جیکب آباد کے نزدیک حملہ کیا گیا۔ ان واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ رجمنٹ آرمی کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ، پلوچستان اور جنوبی پنجاب کی سرحد کے ریلوے ٹریک کے گرد بلوچستان سے نقل مکانی کرکے آباد ہونے والے گروہ ان واقعات میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 354249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش