QR CodeQR Code

دونوں گروپوں نے مذاکرات ”مزاکراتی میز“ پر نہیں بلکہ ”میڈیا“ پر کئے، حافظ حسین احمد

22 Feb 2014 15:09

اسلام ٹائمز: جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ”سولو فلائٹ“ کرتے ہیں، انکا اپنا ایک ایجنڈا باقی تھا وہ اس پرانے ایجنڈا کو لیکر آگے بڑھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ فضائی حملوں کے بعد سب سے پہلے اس کی خبر وزراعظم کو دی گئی ہے، یہ بات سچ ہے کہ حملے پہلے اور ان کو اطلاع بعد میں دی گئی، دونوں طرف کی مزاکراتی ٹیمں بے بس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ایک طرف مزاکراتی ٹیمیں بے بس ہے تو دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز ایک پیچ پر نہیں، یہی بات ہے کہ نہ طالبان ان کی بات مانتے ہیں اور یہاں سول حکومت اور عسکری ذرائع ہر ایک کی پالیسی الگ الگ ہے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ دونوں گروپوں نے مذاکرات ”مزاکراتی میز“ پر نہیں بلکہ ”میڈیا“ پر مذاکرات کئے ہیں، امن مذاکرات ٹی وی چینلز پر ہوئے ہیں اس لئے جہاں کیبل نہیں تھا ان کو پتہ نہیں چلا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ”سولو فلائٹ“ کرتے ہیں، ان کا اپنا ایک ایجنڈا باقی تھا وہ اس پرانے ایجنڈا کو لے کر آگے بڑھے تھے، مولانا عبدالعزیز کا جنہوں نے نام پیش کیا تھا وہ ان سے بھی کئی قدم آگے تھے۔


خبر کا کوڈ: 354346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354346/دونوں-گروپوں-نے-مذاکرات-مزاکراتی-میز-پر-نہیں-بلکہ-میڈیا-کئے-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org