QR CodeQR Code

علاقے کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنانیکے لیے طلباء کو بھی متحد ہونا چاہیئے، سید وقار رضوی

22 Feb 2014 16:35

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جے ایس او جامعہ قراقرم یونٹ کے صدر کا کہنا ہے کہ ایک سازش کے تحت متنازعہ وی سی کو جامعہ کے اُوپر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ کیس صورت قابل قبول نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علاقے کےخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے طلباء کو بھی متحد ہونا چاہیئے اور باہمی اتحاد کے ذریعے ان سازشیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائشزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی کے صدر سید وقار حسین رضوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت متنازعہ وی سی کو جامعہ کے اُوپر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ کیس صورت قابل قبول نہیں ہے اگر اسطرح کے کسی اقدام کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجمہ نجم کے دور میں کئی مرتبہ علاقے کے حالات خراب ہوئے، یونیورسٹی میں میرٹ کو پامال کیا گیا اور کرپشن کی انتہاء کر دی گئی مگر ایک مخصوص سوچ ایسی متنازعہ وی سی کو علاقے اور ادارے کے اُوپر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ علاقے اور ادارے کے ساتھ دشمنی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ طلباء اپنے اُوپر ہونے والے اور علاقے کےخلاف ہونے والے سازشیوں کا مقابلہ کرے مگر اس کے لیے ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کیخلاف آواز بلند نہ کرنے والے بھی ظالم کی صف میں شامل ہیں، اس لیے طلبا کے ساتھ ساتھ علاقے کے علماءکرام، سیاستدان، وکلاء اور عوام بھی اس ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔


خبر کا کوڈ: 354394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354394/علاقے-کیخلاف-ہونیوالی-سازشوں-کو-ناکام-بنانیکے-لیے-طلباء-بھی-متحد-ہونا-چاہیئے-سید-وقار-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org