0
Saturday 22 Feb 2014 19:03

ڈی آئی خان، ریلیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام زونوسز کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈی آئی خان، ریلیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام زونوسز کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ریلیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہونیوالی بیماری زونوسز کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ضلعی پروگرام مینجر ڈاکٹر مراد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ویٹرنری کالج ڈی آئی خان، میڈیا کے نمائندوں سمیت گومل یونیورسٹی کے مختلف ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ویٹرنری کالج نے ڈیرہ اسماعیل خان میں زونوٹک بیماریوں سے متعلق شعور کی بیداری اور ان بیماریوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں کو انتہائی ضروری قرار دیا۔ اجلاس میں ریلیف انٹرنیشنل کے ضلعی پروگرام مینجر ڈاکٹر مراد نے منصوبہ کے تحت تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جس میں زونوسز بیماریوں کے خلاف کی گئی اب تک کی کوششوں کی تفصیل پیش کی گئی تھی۔ ڈاکٹر مراد نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہونے والی بیماریوں زونوسز کے کنٹرول اور روک تھام کے لیے متعلقہ محکمہ جات اور زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد پر مشتمل ضلعی کمیٹی کے قیام کا یہی مقصد تھا کہ اس خطے کے باسی اور ماہرین مل بیٹھ کر اپنی سفارشات اور اقدامات سے ریلیف انٹرنیشنل کے منصوبے کو علاقہ اور عوام کے لئے مفید بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں ریسرچ سنٹر کے قیام کے حوالے سے پیشرفت آخری مراحل میں ہے، جلد ہی اس سینٹر کے قیام کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ جس سے گومل یونیورسٹی اور خطہ کے طلبہ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پانچ یونین کونسلوں میں اس حوالے سے ابتدائی مرحلہ میں کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 354462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش