QR CodeQR Code

حکومت نے طالبان مذاکرات میں جو حکمت عملی تیار کی ہے اس میں اہل سنت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، مفتی منیب الرحمن

22 Feb 2014 19:23

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں تویہ بھی نہیں معلوم کہ مذاکرات کن اصولوں پر ہو رہے ہیں، مذاکرت کو میڈیا پر لانے سے پہلے حکومت کو گراونڈ ورک کرنا چاہئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان مذاکرات میں جو حکمت عملی تیار کی ہے، اس میں اہل سنت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ملتان میں جامعہ عربیہ اسلامیہ مدینتہ العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے پہلے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ مذاکرات کن اصولوں پر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرت کو میڈیا پر لانے سے پہلے حکومت کو گراونڈ ورک کرنا چاہئے تھا۔ پروفیسر ابراہیم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ فریق نہیں، مصالحت کار ہیں، مذاکرات دو فریقوں کے درمیان ہونے چاہئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 354470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354470/حکومت-نے-طالبان-مذاکرات-میں-جو-حکمت-عملی-تیار-کی-ہے-اس-اہل-سنت-کو-اعتماد-نہیں-لیا-گیا-مفتی-منیب-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org