QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شہید میجر جہانزیب کے ورثاء سے ملاقات، مرکزی سیکرٹری جنرل کا تعزیتی پیغام پہنچایا

22 Feb 2014 21:45

اسلام ٹائمز: علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید میجرجہانزیب عدنان ایک نڈر، بہادر، جرآت مند اور شجاع آفیسر تھا اُن کے والدین کو جہاں تعزیت پیش کرتا ہوں وہیں مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر گزشتہ دنوں پشاور میں دہشتگردوں کی کاروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کے والد لیفٹینٹ ریٹائرڈ کرنل نور محمد اور اُن کے بھائی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ تہذیب الحسن، محمد عباس صدیقی اور ثقلین نقوی شریک تھے۔ علامہ سید اقتدار نقوی نے شہید جہانزیب عدنان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید میجر عدنان ہماری قوم کا ایک ایسا باب تھا جس سے دشمن نہ صرف خوفزدہ تھا بلکہ شہید جہانزیب عدنان دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکا تھا، شہید جہانزیب عدنان ایک نڈر، بہادر، جرآت مند اور شجاع آفیسر تھا اُن کے والدین کو جہاں تعزیت پیش کرتا ہوں وہیں مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں کہ خداوند متعال نے آپ کے بیٹے کوشہادت جیسی عظیم نعمت سے نوازا۔


خبر کا کوڈ: 354508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354508/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-شہید-میجر-جہانزیب-ورثاء-سے-ملاقات-مرکزی-سیکرٹری-جنرل-کا-تعزیتی-پیغام-پہنچایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org