0
Saturday 22 Feb 2014 22:38

ریاست کا مذہب اسلام ہے اور آئین پاکستان اسلامی ہے، لیاقت بلوچ

ریاست کا مذہب اسلام ہے اور آئین پاکستان اسلامی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان اسلامی ہے۔ ریاست کا مذہب اسلام ہے اور آئین حکمرانوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ معاشرے کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھانے کے اقدامات کرے لیکن یہاں اس پر عملدرآمد کرنے کے بجائے اسلام کے خلاف قوانین پر عمل کیا جا رہا ہے۔ سود کو آئین میں ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے لیکن اس طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تو میاں نوازشریف کی سابقہ حکومت نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ آئین عمل کرنے کے لیے ہوتا ہے الماریوں میں سجانے کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کو ایک ناکام ریاست ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں تاکہ اس کے نیو کلیئر پروگرام کو رول بیک کروا کر اس کی ایٹمی صلاحیت ختم کردی جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بارہ سال سے جاری حکومتی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ نئی داخلہ و خارجہ پالیسیاں بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ بدکردار حکمرانوں، کرپشن اور قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں نے پاکستان کی معیشت کو بانجھ کر دیا ہے۔ قومی معیشت کی بحالی عوامی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہے کہ پاکستان کے عوام آزمائے ہوئے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے متحد و متفق ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل بالآخر مذاکرات کے ذریعے حل ہوں گے خواہ فوجی آپریشن سے پہلے مذاکرات ہوں یا خون خرابے کے بعد۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات اپنی شفافیت کھو چکے ہیں۔ 35 پنکچرز کے بعد عوام کہہ رہے ہیں کہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناکر 36 واں پنکچر لگا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 354531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش